Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جب مرا مہر جلوہ گر ہوگا

حسن بریلوی

جب مرا مہر جلوہ گر ہوگا

دوپہر ہوگا جو پہر ہوگا

تم نہیں کرتے قتل تو نہ کرو

زہر میں بھی تو کچھ اثر ہوگا

او رقیبوں کی رونق محفل

اس طرف بھی کبھی گزر ہوگا

حضرت دل مزاج کیسا ہے

پھر بھی اس کوچہ میں گزر ہوگا

کس کو مطلب ہے بے کسوں سے حسنؔ

کون میرا پیام بر ہوگا