Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

ایک دن رات کی صحبت میں نہیں ہوتے شریک

Insha Allah Khan Insha (1752–1817)

ایک دن رات کی صحبت میں نہیں ہوتے شریک

ہم کو کیا فائدہ گر آپ بہت ہیں نزدیک

اب تو ٹک ہو کے کھڑے بات ہماری سن لو

رات ہے کوچہ و بازار پڑے ہیں تاریک

پان جو ہاتھ سے کل غیر کے تو نے کھایا

پی کے لوہو کو غرض گھونٹ رہے ہم جوں پیک

دور ہو وادئ مجنوں سے نکل اے وحشت

کس وسیلہ سے ملی تجھ کو جہاں کی تملیک

وادیٔ عشق میں انشاؔ تو سنبھل کر جاتا

ہاں خبردار کہ یہ راہ بہت ہے تاریک