Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جدھر دیکھ تمہاری بزم میں اغیار بیٹھے ہیں

نسیم بھرتپوری

جدھر دیکھ تمہاری بزم میں اغیار بیٹھے ہیں

ادھر دس پانچ بیٹھے ہیں ادھر دو چار بیٹھے ہیں

انہیں دنبالہ دار آنکھوں نے مجھ کو مار رکھا ہے

انہیں چھریوں کے میرے دل پہ گہرے وار بیٹھے ہیں

انہیں کی موت ہے جن کو تمہارے وصل کی دہن ہے

وہی سکھ نیند سوتے ہیں جو ہمت ہار بیٹھے ہیں

تمہیں کیا ہو گیا ہے بام پر تم کیوں نہیں آتے

نسیمؔ مضطرب کب سے تہ دیوار بیٹھے ہیں