Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جدا اس سے بھلا کب تک رہوں میں

سعادت یار خان رنگین

جدا اس سے بھلا کب تک رہوں میں

بری اس سے بھلا کب تک رہوں میں

طبیعت چاہتی ہے اس کو میری

کھنچی اس سے بھلا کب تک رہوں میں

لڑا کرتا ہے وہ مجھ سے ہمیشہ

ملی اس سے بھلا کب تک رہوں میں

جھپٹتا ہے وہ سو سو بار آکر

بچی اس سے بھلا کب تک رہوں میں

برا مجھ کو سمجھتا ہے جو رنگینؔ

بھلی اس سے بھلا کب تک رہوں میں