Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جس کے پرتوَ سے منوّر رہی تیری شبِ دوش

Allama Iqbal (1877–1938)

جس کے پرتوَ سے منوّر رہی تیری شبِ دوش

پھر بھی ہو سکتا ہے روشن وہ چراغِ خاموش

مردِ بے حوصلہ کرتا ہے زمانے کا گِلہ

بندۂ حُر کے لیے نشترِ تقدیر ہے نوش

نہیں ہنگامۂ پیکار کے لائق وہ جواں

جو ہُوا نالۂ مُرغانِ سحر سے مَدہوش

مجھ کو ڈر ہے کہ ہے طفلانہ طبیعت تیری

اور عیّار ہیں یورپ کے شکر پارہ فروش!