Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جی چاہا جدھر چھوڑ دیا تیر ادا کو

رسا رامپوری

جی چاہا جدھر چھوڑ دیا تیر ادا کو

چٹکی میں اڑائے ہوئے پھرتے ہیں قضا کو

سجدوں کا بھی موقع نہ رہا اہل وفا کو

پھر پھر کے مٹاتے ہیں وہ نقش کف پا کو

جب پاتے ہیں سر دھنتے ہی پاتے ہیں رساؔ کو

سمجھائے کہاں تک کوئی اس مرد خدا کو

یوں ہم نے چھپائی ہے ترے وصل کی حسرت

جس طرح چھپاتا ہے خطاوار خطا کو

اب چھوڑ رساؔ عشق بتاں دیکھ کہا مان

کمبخت تجھے منہ بھی دکھانا ہے خدا کو