Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جی بھرا آتا ہے خالی مے کا پیالہ دے گیا

مرزا جواں بخت جہاں دار

جی بھرا آتا ہے خالی مے کا پیالہ دے گیا

دیکھیو کیا آج ہم کو شوخ بالا دے گیا

اس بت پیماں گسل کو جب کہ میں لاتا ہوں گھر

کوئی نکوئی دے کے بالا مجھ کو تالا دے گیا

چاک سینہ کو جگر کو داغ دل کو درد زخم

تاجر غم شہر الفت کے یہ کالا دے گیا

کل کے دن دکھلا کے اپنا جلوۂ صنعت گری

یاد اپنی شب کو وہ باری تعالی دے گیا

نام اپنا جپنے کو ہر ہر طرح سے ہر جگہ

سبحہ تو مسجد میں بت خانے میں مالا دے گیا