Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

جو یہ دل ہے تو کیا سرانجام ہوگا

Mir Taqi Mir (1723–1810)

جو یہ دل ہے تو کیا سرانجام ہوگا

تا خاک بھی خاک آرام ہوگا

مرا جی تو آنکھوں میں آیا یہ سنتے

کہ دیدار بھی ایک دن عام ہوگا

نہ ہوگا وہ دیکھا جسے کبک تو نے

وہ اک باغ کا سرو اندام ہوگا

نہ نکلا کر اتنا بھی بے پردہ گھر سے

بہت اس میں ظالم تو بدنام ہوگا

ہزاروں کی یاں لگ گئیں چھت سے آنکھیں

تو اے ماہ کس شب لب بام ہوگا

وہ کچھ جانتا ہوگا زلفوں میں پھنسنا

جو کوئی اسیر تا دام ہوگا

جگر چاکی ناکامی دنیا ہے آخر

نہیں آئے جو میرؔ کچھ کام ہوگا