Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

خبر لیایا ہے ہدہد میرے تئیں اس یار جانی کا

محمد قلی قطب شاہ

خبر لیایا ہے ہدہد میرے تئیں اس یار جانی کا

خوشی کا وقت ہے ظاہر کروں راز نہانی کا

مرے جیو آرسی میں خیال تج مکھ کا سو دستا ہے

کرے او خیال منج دل میں نشانی زر فشانی کا

چتا ہو عشق کے جنگل میں بیٹھا ہے دری لے کر

لیا ہے جھانپ سوں آہو نمن دل منج ایانی کا

خدا کا شکر ہے تج سلطنت تھے کام پایا ہوں

دندی دشمن کے مکھ پر پیوتا مئے ارغوانی کا

چھبیلے مست ساقی کے پچھیں دوڑے سو مخموراں

پلاوو مئے ہوا اب تو ہوا ہے گل فشانی کا

ہمیں ہیں عشق کے پنتھ میں دونو عالم تھے بے پروا

لگیا ہے داغ منج دل پر اس ہندوستانی کا

پڑے دنبال میں میرے سو اس نیناں کے دنبالے

خدایا عشق مشکل ہے بھرم رکھ توں معانی کا