Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

خدا نے کس شہر اندر ہمن کو لائے ڈالا ہے

پنڈت چندر بھان برہمن

خدا نے کس شہر اندر ہمن کو لائے ڈالا ہے

نہ دلبر ہے نہ ساقی ہے نہ شیشہ ہے نہ پیالہ ہے

پیا کے ناؤں کی سمرن کیا چاہوں کروں کس سیں

نہ تسبیح ہے نہ سمرن ہے نہ کنٹھی ہے نہ مالا ہے

خوباں کے باغ میں رونق ہوئے تو کس طرح یاراں

نہ دونا ہے نہ مروا ہے نہ سوسن ہے نہ لالا ہے

پیاں کے ناؤں عاشق کوں قتل عجب دیکھے

نہ برچھی ہے نہ کرچھی ہے نہ خنجر ہے نہ بھالا ہے

برہمنؔ واسطے اشنان کے پھرتا ہے بگیاں سیں

نہ گنگا ہے نہ جمنا ہے نہ ندی ہے نہ نالہ ہے