Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

خجلت سے مرا جاتا ہوں کیا زندہ ہوں

ساحر دہلوی

خجلت سے مرا جاتا ہوں کیا زندہ ہوں

اعمال سے اپنے سخت شرمندہ ہوں

ساحر ہوں مرا حشر نہ جانے کیا ہو

زشتی میں سیہ تاب سا تابندہ ہوں