Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

حیرت نظارہ آخر بن گئی رعنائیاں

حکیم احمد شجاع

حیرت نظارہ آخر بن گئی رعنائیاں

خاک کے ذروں میں آتی ہیں نظر گلزاریاں

جب سے دیکھا ہے تجھے اک درد ہے دل میں نہاں

اے صبا لے جا تو ہی ان تک مری بیداریاں

الوداع اے قافلے والو مجھے اب چھوڑ دو

میری قسمت میں لکھی ہیں دشت کی ویرانیاں