Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

داغ دل اپنا جب دکھاتا ہوں

Taban Abdul Hai (1715–1749)

داغ دل اپنا جب دکھاتا ہوں

رشک سے شمع کو جلاتا ہوں

وہ مرا شوخ ہے نپٹ چنچل

بھاگ جاتا ہے جب بلاتا ہوں

اس پری رو کو دیکھتا ہوں جب

ہو کے دیوانہ سدھ بھلاتا ہوں

مجھ کو دیتا ہے گالیاں اٹھ کر

نیند سے جب اسے جگاتا ہوں

جب مجھے گھیرتا ہے غم تاباںؔ

ساغر مے کو بھر پلاتا ہوں