Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

اے نسیم سحری ہم تو ہوا ہوتے ہیں

واجد علی شاہ

اے نسیم سحری ہم تو ہوا ہوتے ہیں

دم جو گھٹتا ہے محبت میں خفا ہوتے ہیں

ہم فقیرانہ غزل کہتے ہیں اے شاہ جہاں

خیر ہو خیر ہو مصروف دعا ہوتے ہیں

بحر عالم میں یہ انسان ہیں مانند حباب

دم میں بنتے ہیں یہ دم بھر میں فنا ہوتے ہیں

ہم غریبوں کو نہ اس بزم سے اٹھوا اے بت

صحبت عام میں خاصان خدا ہوتے ہیں

ہم میں اور ان میں بڑھا رابطہ اخترؔ اتنا

ہم پہ وہ صدقے ہیں ہم ان پہ فدا ہوتے ہیں