Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دل کھوٹا ہے ہم کو اس سے راز عشق نہ کہنا تھا

شوق قدوائی

دل کھوٹا ہے ہم کو اس سے راز عشق نہ کہنا تھا

گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے اتنا سمجھے رہنا تھا

کیوں ہنستے ہو میں جو برہنہ آج جنوں کے ہاتھوں ہوں

کچھ دن گزرے میں نے بھی بھی رنگ لباس اک پہنا تھا

نزع کے وقت آئے ہو تم اب پوچھ رہے ہو کیا مجھ سے

حالت میری سب کہہ گزری جو کچھ تم سے کہنا تھا

آ کے گیا وہ رویا کین یہ حرج ہوا نظارے میں

آنکھیں کچھ ناسور نہیں تھیں جن کو ہر دم بہنا تھا

ہمت ہارے جی دے بیٹھے سب لذت کھوئی اے شوقؔ

مرنے کی جلدی ہی کیا تھی عشق کا غم کچھ سہنا تھا