Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دل کے آغوش میں وہ راحت جاں رہتا ہے

Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)

دل کے آغوش میں وہ راحت جاں رہتا ہے

بندہ خانی میں خداوند جہاں رہتا ہے

عشق کے آتے ہی سب جاتے رہے ہوش و حواس

جانور رہتے نہیں شیر جہاں رہتا ہے

ایک اقلیم میں دو شاہ نہیں رہ سکتے

عشق جب آیا لو آرام کہاں رہتا ہے

ڈھونڈیئے دل کو تو کہتے ہیں وہ یہ سینہ سپر

اک مرے خانۂ زنجیر میں یہاں رہتا ہے

گزرے اے پیک صبا تو یہ دعا کہہ دینا

کوچۂ زلف میں دل نام جواں رہتا ہے