Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دیکھنا جن صورتوں کا شکل تھی آرام کی

مرزا علی لطف

دیکھنا جن صورتوں کا شکل تھی آرام کی

ان سے ہیں مسدود راہیں نامہ و پیغام کی

رخصت اے اہل وطن اب ہم ہیں اور آوارگی

حق رکھے بنیاد قائم گردش ایام کی

یاد نے ان تنگ کوچوں کی فضا صحرا کی دیکھ

ہر قدم پر جان ماری ہے دل ناکام کی

گردش چشم بتاں کہ بسکہ ساغر نوش ہے

گردش گردوں کو ہم کہتے تھے گردش جام کی

جب سے کھینچا لطفؔ رنج فرقت یار و دیار

اب ہوئی معلوم محنت گردش ایام کی