Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بارہ مہینے ہجر کے گزرے ملال میں

Lala Madhav Ram Jauhar (1810–1889)

بارہ مہینے ہجر کے گزرے ملال میں

لاکھوں ہی رنج ہم نے سہے ایک سال میں

لاتے نہیں فقیر کسی کو خیال میں

اللہ والے مست ہیں اپنے ہی حال میں

تکلیف قید زلف مرے دل سے پوچھیے

خالق کہیں پھنسائے نہ مچھلی کو جال میں

سن کر سوال وصل وہ جوہرؔ سے کہتے ہیں

کچھ بات ہو تو آئے ہمارے خیال میں