Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

دیکھ لو اک نظر میں کچھ بھی نہیں

شرف مجددی

دیکھ لو اک نظر میں کچھ بھی نہیں

سچ کہا ہے بشر میں کچھ بھی نہیں

شیخ کچھ اپنے آپ کو سمجھیں

میکشوں کی نظر میں کچھ بھی نہیں

کچھ نہ ہونے پہ ہو تمہیں سب کچھ

تم نہیں ہو تو گھر میں کچھ بھی نہیں

کیا سمجھتا ہے آپ کو اے دل

تو کسی کی نظر میں کچھ بھی نہیں

اے شرفؔ سچ ہے مصرعۂ مصباحؔ

ہم تو اپنی نظر میں کچھ بھی نہیں