Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

رکے ہے آمد و شد میں نفس نہیں چلتا

George Puech Shor (1823–1894)

رکے ہے آمد و شد میں نفس نہیں چلتا

یہی ہے حکم الٰہی تو بس نہیں چلتا

ہوا کے گھوڑے پہ رہتا ہے وہ سوار مدام

کسی کا اس کے برابر فرس نہیں چلتا

گزشتہ سال جو دیکھا وہ اب کے سال نہیں

زمانہ ایک سا بس ہر برس نہیں چلتا

نہیں ہے ٹوٹے کی بوٹی جہان میں پیدا

شکستہ جب ہوا تار نفس نہیں چلتا