Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

رونقیں آبادیاں کیا کیا چمن کی یاد ہیں

طالب علی خان عیشی

رونقیں آبادیاں کیا کیا چمن کی یاد ہیں

بوئے گل کی طرح ہم گلشن کے خانہ زاد ہیں

جلوہ فرمائی کا مژدہ کس نے بھیجا ہے کہ آج

دیدہ و دل ہم دگر صرف مبارک باد ہیں

کس کی مژگاں نے ہمارے ساتھ کاوش کی شروع

خون کے قطرہ رگوں میں نشتر فصاد ہیں

یاں رضا محبوب کی منظور خاطر ہے فقط

وصل ہو یا ہجر ہو ہر امر میں ہم شاد ہیں

کر چکا عیشیؔ طواف خانۂ کعبہ کا قصد

جب تلک ہندوستاں کا مے کدہ آباد ہے