Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

روک دے موت کو بھی آنے سے

شرف مجددی

روک دے موت کو بھی آنے سے

کون اٹھے تیرے آستانے سے

بجلیاں گرتی ہیں گریں ہم پر

ان کو مطلب ہے مسکرانے سے

ہو مبارک شباب کی دولت

کچھ تو دلوا لئے خزانے سے

دخت رز اور تو کہاں ملتی

کھینچ لائے شراب خانے سے

جان پر بن گئی شرفؔ آخر

کیا ملا ہائے دل لگانے سے