Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

رہے ہے روکش نشتر ہر آبلہ دل کا

ممنون نظام الدین

رہے ہے روکش نشتر ہر آبلہ دل کا

یہ حوصلہ ہے کوئی بلبے حوصلہ دل کا

عبث نہیں ہے یہ وابستۂ پریشانی

کسی کی زلف کو پہنچے ہے سلسلہ دل کا

ہجوم غمزہ و خیل کرشمہ لشکر ناز

عجب سپاہ سے ٹھہرا مقابلہ دل کا

کہوں میں کیا کہ ہوا کیسے بے جگہ مائل

ہے اپنے بخت کا شکوہ نہیں گلہ دل کا

شب فراق نے چھوڑا نہ صبر و تاب شکیب

لگی یہ آگ کہ اسباب سب جلا دل کا