Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

عاشق زار ہوں دیوانہ ہوں

منتظر لکھنوی

عاشق زار ہوں دیوانہ ہوں

میں بھی اک شمع کا پروانہ ہوں

خانہ آباد جنوں کی دولت

باعث رونق ویرانہ ہوں

یاد رکھتا ہے مجھے کم کوئی

میں دم خواب کا افسانہ ہوں

اس سے ہر ایک کو اپنایت ہے

کون کہتا ہے میں بیگانہ ہوں

لوٹنا اشک کا میں سینہ پر

جانتا بازیٔ طفلانہ ہوں

منتظرؔ روز ازل سے میں تو

والہ جلوۂ جانانہ ہوں