Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

غیر آہ سرد نہیں داغوں کے جانے کا علاج

Wali Uzlat (1692–1775)

غیر آہ سرد نہیں داغوں کے جانے کا علاج

جز صبا کیا ہے چراغوں کے بجھانے کا علاج

دل شکستوں کی دوا غیر از گداز عشق نہیں

ہے گلانا ٹوٹے شیشوں کے بنانے کا علاج

جور سے نادم ہو لب کا کاٹنا قاتل کا ہے

دل کے زخموں کو مرے بخیہ دلانے کا علاج