Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی

Allama Iqbal (1877–1938)

لڑکیاں پڑھ رہی ہیں انگریزی

ڈھُونڈ لی قوم نے فلاح کی راہ

روشِ مغربی ہے مدِّنظر

وضعِ مشرق کو جانتے ہیں گُناہ

یہ ڈراما دِکھائے گا کیا سِین

پردہ اُٹھنے کی منتظرِ ہے نگاہ