Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

لے کے دل مہر سے پھر رسم جفا کاری کیا

Nazeer Akbarabadi (1735–1830)

لے کے دل مہر سے پھر رسم جفا کاری کیا

تم دل آرام ہو کرتے ہو دل آزاری کیا

تم سے جو ہو سو کرو ہم نہیں ہونے کے خفا

کچھ ہمیں اور سے کرنی ہے نئی یاری کیا

جوں حباب آئے ہیں ملنے کو نہ ہو چیں بہ جبیں

ہم سے اک دم کے لیے کرتے ہو بے زاری کیا

تیغ ابرو کی تو الفت نے کیا دل کو دو نیم

دیکھیں اب کرتی ہے کاکل کی گرفتاری کیا

پھر سناں مژۂ دل پر وہ اٹھاتا ہے نظیرؔ

زخم شمشیر نگہ آہ نہیں کاری کیا