Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مجھ پہ رکھتے ہیں حشر میں الزام

Fani Badayuni (1879–1941)

مجھ پہ رکھتے ہیں حشر میں الزام

آ نہ جائے زباں پہ تیرا نام

ضبط کی کوششیں بھی جاری ہیں

درد بھی کر رہا ہے اپنا کام

جو عبارت نہ ہو ترے غم سے

اہل دل پر وہ زندگی ہے حرام

وقفۂ موت بھی غنیمت ہے

کچھ تو فی الجملہ مل گیا آرام

اس نے دیکھا ہے شام کا منظر

جس نے دیکھی ہے بیکسوں کی شام

کس سے اب درد کی دوا چاہوں

درد اٹھتا ہے لے کے تیرا نام

اب قیامت قریب ہے فانیؔ

فتنۂ عشق ہو چلا ہے تمام