Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بسنت آئی ہے موج رنگ گل ہے جوش صہبا ہے

Mah Laqa Chanda (1768–1824)

بسنت آئی ہے موج رنگ گل ہے جوش صہبا ہے

خدا کے فضل سے عیش و طرب کی اب کمی کیا ہے

بیاں میں کیا کروں اس کے شبستاں کا تعالی اللہ

قضا و قدر جس کے جشن کا اب کار فرما ہے

سخاوت میں کوئی ہم سر نہ ہو اس کا زمانہ میں

وہی کرتا ہے پورا جس کے دل میں جو ارادہ ہے

خضر کی عمر ہو اس کی تصدق سے ائمہ کے

نظام الدولہ آصف جاہ جو سب کا مسیحا ہے

بہی خوان کرم سے ہے صدا امید چنداؔ کو

کسی کی بھی نہ ہو محتاج تم سے یہ تمنا ہے