Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

محتسب سے ہوئی دم بھر بھی جُو محفل خالی

Pandit Daya Shankar Naseem Lakhnawi (1811–1845)

محتسب سے ہوئی دم بھر بھی جُو محفل خالی

جی میرا جام کا شیشہ کا ہوا دِل خالی

ہمت پیر مغاں دیکھ لے زاہد چل کر

کوئی مے خانہ سے پھرتا نہیں سائل خالی

سینہ زخمی ہے جگر چور ہے دِل گھائل ہے

وار نیزا کوئی جاتا نہیں قاتِل خالی

عہد پیری میں روانہ ہوئے یوں ہوش و ہوس

صبح کو جیسے مسافر سے ہو منزل خالی