Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بلشویک روس

Allama Iqbal (1877–1938)

روِش قضائے الہیٰ کی ہے عجیب و غریب

خبر نہیں کہ ضمیرِ جہاں میں ہے کیا بات

ہُوئے ہیں کسرِ چلیپا کے واسطے مامور

وہی کہ حفظِ چلیپا کو جانتے تھے نجات

یہ وَحی دہریتِ رُوس پر ہوئی نازل

کہ توڑ ڈال کلیسائیوں کے لات و منات!