Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

مرنے کی مجھ کو آپ سے ہیں اضطرابیاں

Taban Abdul Hai (1715–1749)

مرنے کی مجھ کو آپ سے ہیں اضطرابیاں

کرتا ہے میرے قتل کو تو کیوں شتابیاں

میرا ہی خانماں نہیں ویراں ہوا کوئی

بہتوں کی کی ہیں عشق نے خانہ خرابیاں

خوان فلک پہ نعمت الوان ہے کہاں

خالی ہے مہر و ماہ کی دونوں رکابیاں

ہرگز خم فلک میں نہیں ہے شراب عشق

غنچوں کی خون دل سے بھری ہیں گلابیاں

حلقوں سے اس کی زلف کے رخسار ہے عیاں

تاباںؔ جتھے میں دیکھو ہیں کیا ماہتابیاں