Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

میری طرف سے کچھ تو ترے دل میں چور ہے

سعادت یار خان رنگین

میری طرف سے کچھ تو ترے دل میں چور ہے

میں نے سمجھ لیا تو دوگانا گھنور ہے

اتنا بڑا ہے منہ اک آتوں کی ناک پر

جتنی بڑی ددا مری انگلی کی پور ہے

روئے ذرا جو دادا تو دائی ہو بے قرار

دائی ہے مورنی تو مرا دادا مور ہے

منہ ڈھانپ کر نہ رو یہ چھلوری نہیں موئی

اے کوکا تیری انگلی کی پکی یہ پور ہے

ایسی گلے میں جالی کی کرتی ہے دائی کے

جیسی بری پڑی مری میانی کی طور ہے

ہے میرا چلنا پھرنا دوگانا کے اختیار

یہ جان لو کہ میں ہوں چکئی وہ ڈور ہے

صدقے زناخی میرے میں قربان اس کی ہوں

ہم میں چکئی ایک ہے اور ایک ڈور ہے

شاید کہ ہو گیا ترا میٹھا برس شروع

کوکا کچھ ان دنوں تری چاہت کا شور ہے

تیری قسم گنواری اسے جانتی ہوں میں

لونڈی کو رنگیںؔ جو کوئی کہتی بندور ہے