Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

میرے گلے سے آن کے پیارا جو پھر لگے

آفتاب شاہ عالم ثانی

میرے گلے سے آن کے پیارا جو پھر لگے

یہ ابر یہ بہار مجھے خوب تر لگے

بن دیکھے اس پیارے کے آنکھوں نے اپنا حال

ایسا کیا ہے جیسے کہ باراں کا جھڑ لگے

مت اس ادا و ناز سے گلشن میں کر گزر

ڈرتا ہوں میں مبادا کسی کی نظر لگے

ہو چار چشم کون سکے ایسے یار سے

آنکھوں کے دیکھتے ہی پیا کی خطر لگے

ہر لیل و ہر نہار تری ذات پاک سے

کہتا ہے آفتابؔ دعائے سحر لگے