Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

میں جو یہ آشیاں بناتا ہوں

ناطق لکھنوی

میں جو یہ آشیاں بناتا ہوں

برق کو میہماں بناتا ہوں

عشق کی شرح آج تک نہ ہوئی

روز اک داستاں بناتا ہوں

کوئی مرکز تو ہو بلاؤں کا

اس لئے آشیاں بناتا ہوں

تا وہ ہو بے خودی میں جلوہ نما

لا مکاں کو مکاں بناتا ہوں

مشق شعر و سخن سے میں ناطقؔ

ان کے قابل زباں بناتا ہوں