Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

بوسہ لیا جو چشم کا بیمار ہو گئے

حیرت الہ آبادی

بوسہ لیا جو چشم کا بیمار ہو گئے

زلفیں چھوئیں بلا میں گرفتار ہو گئے

سکتہ ہے بیٹھے سامنے تکتے ہیں ان کی شکل

کیا ہم بھی عکس آئینۂ یار ہو گئے

بیٹھے تمہارے در پہ تو جنبش تلک نہ کی

ایسے جمے کہ سایۂ دیوار ہو گئے

ہم کو تو ان کے خنجر ابرو کے عشق میں

دن زندگی کے کاٹنے دشوار ہو گئے