Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نہ اتنا کیجے طلب گار کون آپ کا ہے

مرزا علی لطف

نہ اتنا کیجے طلب گار کون آپ کا ہے

یہ غیر ہے تو یہاں یار کون آپ کا ہے

نہ ناز کیجئے وارستہ خاطروں کے ساتھ

کدھر ہیں آپ خریدار کون آپ کا ہے

مسیحا اپنا ہے اک اور ہی لب جاں بخش

خدا کے فضل سے بیمار کون آپ کا ہے

ہم اپنی بے گنہی کو گناہ کہتے تھے

بگڑ گئے یہ گناہ گار کون آپ کا ہے

تصور اور ہی بدمست کا ہے لطفؔ کو اب

نہ آپ بہکیے سرشار کون آپ کا ہے