Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نگہ سے چشم سے ناز و ادا سے

Mir Hasan (1727–1786)

نگہ سے چشم سے ناز و ادا سے

خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے

کسی کی بے وفائی سے مجھے کیا

میں اپنے کام رکھتا ہوں وفا سے

بہت مانگیں دعائیں ہاتھ اٹھا کر

نہ نکلا کام کچھ آخر دعا سے

مجھے ڈر ہے کہیں رسوا نہ ہو تو

جو میں رسوا ہوا تیری بلا سے

حسنؔ دیتا ہے تو کیوں جی بتوں پر

ملا دیں گے تجھے کیا یہ خدا سے