Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نامہ بر کہتا ہے اب لاتا ہوں دل بر کا جواب

Dagh Dehlvi (1831–1905)

نامہ بر کہتا ہے اب لاتا ہوں دل بر کا جواب

سن چکا میں چار دن آگے مقدر کا جواب

شیخ ہو حق کر رہا ہے رات دن مستوں کے ساتھ

آج کل ہے مے کدہ اللہ کے گھر کا جواب

خلق کے اعمال نامے چھین لوں گا شہر میں

گم ہوا ہے ہاتھ سے قاصد کے دلبر کا جواب

غیر کی تعریف لکھی سارے خط میں اور مجھے

یہ بھی لکھتے ہیں کہ لکھو میرے دفتر کا جواب

لوگ کہتے ہیں بنا دلی بگڑ کر لکھنو

پر کہاں اے داغؔ اس اجڑے ہوئے گھر کا جواب