Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نہ ہو شباب تو کیفیت شراب کہاں

مرزا مائل دہلوی

نہ ہو شباب تو کیفیت شراب کہاں

نہ ہو شباب تو کیفیت شباب کہاں

چلا ہوں کعبے کو لیکن چلا نہیں جاتا

نہ ہو جو شوق ہی دل میں تو اضطراب کہاں

عدو کی بزم میں دشمن ہزار بیٹھے ہیں

ملا بھی ہائے وہ کافر تو بے حجاب کہاں

کسی طرح شب غم کی سحر نہیں ہوتی

خدا ہی جانے کہ ڈوبا ہے آفتاب کہاں

حرم میں بیٹھے ہو مائلؔ خدا خدا کیجے

یہاں وہ ساقئ مہوش کہاں شراب کہاں