Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

آدھا مزہ وصال کا پائے ہوئے تو ہوں

بوم میرٹھی

آدھا مزہ وصال کا پائے ہوئے تو ہوں

ننگا گلے سے تم کو لگائے ہوئے تو ہوں

گو لاکھ میں فراق میں کمزور ہو گیا

الفت کا بوجھ سر پر اٹھائے ہوئے تو ہوں

پورا پتا نہیں ہے کہ جاتے ہو کس جگہ

کچھ کچھ تمہارے بھید کو پائے ہوئے تو ہوں

تم پھر بھی کہہ رہے ہو کہ تسکیں نہیں ہوئی

حالانکہ سارا زور لگائے ہوئے تو ہوں

یہ کیا کہا کہ جان بچاتا ہے قتل سے

نطفہ حرام سر کو جھکائے ہوئے تو ہوں

دشمن کی چاپلوسی سے کچھ فائدہ نہیں

سالے کو بےوقوف بنائے ہوئے تو ہوں

کچھ کچھ وہ میرے قابو میں آئے ہوئے تو ہیں

کچھ کچھ میں ان کو داب میں لائے ہوئے تو ہوں

مانا کہ بومؔ بزم سخن میں مزہ نہیں

تھوڑا سا پھر بھی رنگ جمائے ہوئے تو ہوں