Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

نہیں کام آتی محبت کسی کی

ابومحمد سید حسین سیفی

نہیں کام آتی محبت کسی کی

نہ آئے کسی پر طبیعت کسی کی

کوئی کیا کرے گردش آسماں کو

ہمیں کب گوارا ہے ذلت کسی کی

بڑی یہ بلا ہے محبت خدایا

نہ آئے کسی پر طبیعت کسی کی

یہ کہتے نہ تھے تم سے پہلے ہی سیفیؔ

نہیں کام آتی محبت کسی کی