Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

واہ کیا خوب قدر کی دل کی

محشر لکھنوی

واہ کیا خوب قدر کی دل کی

نہ سنی تم نے ایک بھی دل کی

ضبط فریاد میں کٹی شب ہجر

شکر ہے بات رہ گئی دل کی

مست ہیں نشۂ جوانی سے

کیا خبر آپ کو کسی دل کی

بڑھتا جاتا ہے طول گیسوئے یار

گھٹتی جاتی ہے زندگی دل کی

وہ زمانہ اب آیا ہے محشرؔ

ہے ہر اک بزم میں ہنسی دل کی