Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

واہ فسون آب و گل

نہال سیوہاروی

واہ فسون آب و گل

دہر ہے اک رنگیں محفل

رزم کناں رہ طوفاں سے

مل ہی جائے گا ساحل

کس کی محفل کو دیکھیں

ہم تم ہیں خوراک محفل

جوش عمل کی خامی کا

نام جہاں میں ہے مشکل

سرخ نہ ہو کیوں اشک غم

خون جگر بھی ہے شامل

یوں نہ فسردہ خاطر رہ

غنچہ و گل کی صورت کھل

دیکھ طلسم فکر نہالؔ

سحر بیاں شاعر سے مل