Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لئے نہ چھیڑ

مرزا مائل دہلوی

واعظ پئے ہوئے ہوں خدا کے لئے نہ چھیڑ

دھڑکا مٹا ہوا ہے عذاب و ثواب کا

یارب انہیں بہشت میں جانا نہ ہو نصیب

جو لطف اٹھا چکے ہیں شب ماہتاب کا

کیا کیا بگڑ رہے ہیں وہ بن بن کے بزم میں

آشوب روزگار ہے عالم عتاب کا

پھر چاہتا ہے دل کہ وہی تاک جھانک ہو

پھڑ ڈھونڈھتا ہوں لطف سوال و جواب کا

زاہد کو بادہ خواری کا چسکا لگا دیا

یہ کام عمر بھر میں ہوا ہے ثواب کا

شوخی تو یہ ہے بزم میں بیٹھے ہیں اس طرح

گویا کھنچا ہوا ہے مرقع حجاب کا