Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

واعظ کے پاس جائیں گے ہم مے پیے ہوئے

میر محمد سلطان عاقل

واعظ کے پاس جائیں گے ہم مے پیے ہوئے

مدت ہوئی ہے توبہ سے توبہ کیے ہوئے

مشق خرام گور غریباں میں کیا ضرور

محشر بپا کریں گے یہ مردے جئے ہوئے

خاموش کیوں ہیں شہر خموشاں کی ساکنین

گویا دہن ہیں تار نفس سے سئے ہوئے

ناآزمودہ کاریٔ حسن ان کی ہے غضب

شرمائے پھرتے ہیں وہ مرا دل لئے ہوئے

یہ دیدنی ہے مے کدہ میں جوش بے خودی

آئے ہیں آج حضرت واعظ پئے ہوئے