Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

وہ عندلیب ہوں کہ صدا مجھ کو غم رہا

کیپٹن ڈامنگو پال لیزوا ذرہ

وہ عندلیب ہوں کہ صدا مجھ کو غم رہا

باغ جہاں میں نخل تمنا قلم رہا

وحشی وہ ہوں کہ حد عدم سے نہ بڑھ گیا

صحرا میں قیس کا میں قدم در قدم رہا

منظور ان کو صاف ہیں وعدہ خلافیاں

اے انتظار کیوں مری آنکھوں میں دم رہا

اکثر مری غزل میں جو نکتے ہیں رمز ہیں

عاجز جبھی ثنا میں ہر اہل قلم رہا

عادت سجود کی جو تھی عہد شباب میں

پیری میں بھی صدا قد عاشق میں خم رہا

ذرہ نئی غزل کہی یکتاؔ کے فیض سے

گو درد مشق شعر و سخن تجھ کو کم رہا