Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

وہ مِس بولی اِرادہ خودکشی کا جب کِیا میں نے

Allama Iqbal (1877–1938)

وہ مِس بولی اِرادہ خودکشی کا جب کِیا میں نے

مہذّب ہے تو اے عاشق! قدم باہر نہ دھر حد سے

نہ جُرأت ہے، نہ خنجر ہے تو قصدِ خودکُشی کیسا

یہ مانا دردِ ناکامی گیا تیرا گزر حد سے

کہا میں نے کہ اے جانِ جہاں کچھ نقد دِلوا دو

کرائے پر منگالوں گا کوئی افغان سرحد سے