Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پردہ

Allama Iqbal (1877–1938)

بہت رنگ بدلے سِپہرِ بریں نے

خدایا یہ دُنیا جہاں تھی، وہیں ہے

تفاوُت نہ دیکھا زن و شو میں مَیں نے

وہ خَلوت نشیں ہے، یہ خَلوت نشیں ہے

ابھی تک ہے پردے میں اولادِ آدم

کسی کی خودی آشکارا نہیں ہے