Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

پھر بہار آئی مرے صیاد کو پروا نہیں

سعادت یار خان رنگین

پھر بہار آئی مرے صیاد کو پروا نہیں

اڑ کے میں پہنچوں چمن میں کیا کروں پر وا نہیں

جی جلا کر ایک بوسہ مانگتے ہیں بار سے

آگے یا قسمت وہ دیکھیں ہاں کرے ہے یا نہیں

حسرت و حرمان و یاس و حیرت رنج و تعب

کیا کہوں اس ہجر میں کیا کیا ہے اور کیا کیا نہیں

ہر کسی سے لگ چلے کیا ذکر ہے امکان کیا

ہم اسے پہچانتے ہیں خوب وہ ایسا نہیں

چار عنصر کی غزل رنگیںؔ کہو تم دوسری

ہے قسم تم کو علی جی کی یہ مت کہنا نہیں